نو منتخب وزیراعظم کا اسمبلی اجلاس سے خطاب ،اہم اعلانات

نو منتخب وزیراعظم کا اسمبلی اجلاس سے خطاب ،اہم اعلانات

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر اور کرم ہے کہ ایک بار پھر ریاست کے اندر پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کا آغاز ہوا۔

طویل عرصے بعد آج سیاسی جمود ٹوٹا، لوگوں کے اندر بے چینی اور بد اعتمادی تھی۔

 

انہوں نےکہا کہ جو اعتماد آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو دیا ہے ہم ثابت کرینگے کہ یہ حکومت عوام کی حکومت ہے، یہ حکومت آئندہ برس الیکشن کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کا پیش خیمہ ہے۔ عوامی حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کی حکومت ہے۔

 

انہوں نےپیپلز پارٹی کے کارکنان سے کہا کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Comments are closed.