وزیراعظم راٹھورکی وزیراعظم ہاؤس آمد،پولیس کی شاندارسلامی

وزیراعظم راٹھورکی وزیراعظم ہاؤس آمد،پولیس کی شاندارسلامی

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں آزاد جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے انہیں باضابطہ سلامی پیش کی گئی۔

 

وزیراعظم ہاؤس کے دروازے طویل عرصے بعد عوام کے لیے کھول دیے گئے، جس کے بعد ملک بھر سے آئے ہوئے عوام اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔

 

وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کارکنوں میں گھل مل گئے اور ان سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ کارکنوں نے وزیراعظم کے منصب سنبھالنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا، جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں گہماگہمی کا ماحول دن بھر برقرار رہا۔

 

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان اور مہمانوں کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Comments are closed.