تھانہ پولیس ڈڈیال ان ایکشن جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی

تھانہ پولیس ڈڈیال ان ایکشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی 3ملزمان گرفتار

 

ڈڈیال(تحصیل رپورٹر)تھانہ پولیس ڈڈیال ان ایکشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی 3ملزمان گرفتار، شراب، ہیروئن، گردہ چرس اور اسلحہ برآمد، 3 مقدمات درج

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او راشد حبیب نے ہمراہ پولیس ٹیم تحصیل ڈڈیال کا نواحی علاقہ رجوعہ ڈگار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کامران خان ولد محمد یسین قوم راجپوت ساکنہ میرا رجوعہ، صائم بخاری ولد مزمل شاہ ساکنہ ڈگار کو گرفتار کرکے 15 بوتل شراب، آدھا کلو گردہ چرس اور ایک پستول 30 بور معہ میگزین و 4 راونڈ برآمد کرلئے

 

جبکہ کالج روڈ چھپراں میں دوسری کاروائی کے دوران نوجوان نسل کو ہیروئین فروخت کرنے میں ملوث راشد بٹ ولد سجاد ساکن سیکٹر نمبر 4 کو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیاملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

 

اہم انکشافات کی توقع عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی موثر اورآحسن کاروائی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.