کوٹلہ،بڑی سیاسی پیشرفت،درجنوں شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

کوٹلہ میں بڑی سیاسی پیشرفت—درجنوں شخصیات کا خاندانوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

 

کوٹلہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یونین کونسل سرلی سچہ ” کوپرہ گلی سے سید پرویز شاہ ، امام علی شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی متعدد شخصیات اور کارکنان نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 

شمولیت اختیار کرنے والوں میں محمد شفیع مغل ، نوراللہ گوہال ، سید امام علی شاہ ، راجہ علی گور کوہال ، سید شہباز شاہ ، سید عباس شاہ ، سید شہباز شاہ ولد پرویز شاہ ، سید طارق شاہ ، سید بابر شاہ ، سید عاصم شاہ ، میر نزیر ، عزیزالرحمان راجہ ، سید سلیم شاہ ، صوفی عبدالرحمان ، سید پرویز شاہ ، سید عظمت حسین شاہ ، سید سخی حسین شاہ ، صفدر علی و دیگر نے اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

Comments are closed.