پاکستان میں پہلی بار—او آئی سی 40 ممالک کے قراء کا انٹرنیشنل حسنِ قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک اسلام آباد میں
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ او آئی سی کے 40 ممبر ممالک کے قراء حضرات کے درمیان انٹرنیشنل مقابلہ حسن قرات 24 نومبر سے 29 نومبر تک کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا،
مقابلوں میں 25 تا 35 برس کے مرد حضرات حصہ لینے کے اہل ہونگے،یہ مقابلے دو حصوں پر مشتمل ہونگے پہلے حصے میں24 سے 27 نومبر تک مقابلوں میں پہلی تین پوزیشنز کا فیصلہ کیا جا ئے جبکہ دوسرے حصےمیں 29 نومبر کو تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوگی،
اس بات کا اعلان پاکستان کے نامورقاری اوروزارت مذہبی امور کےکوآرڈینیٹر سید صداقت علی نے وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ او آئی سی کے چالیس سے زائد ممبر ممالک کے قراء کے درمیان انٹرنیشنل مقابلہ حسن قرات منعقد ہونے جارہا ہے،عالمی سطح پر ایسے مقابلے ہوتے رہتے ہیں
حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا کہ پاکستان میں بھی یہ مقابلے کروائے جائیں، ان مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سےوفاقی وزیر مذہبی امور وزیر سردار یوسف نےبھی اہم کردار اداکیا ہے،ان مقابلوں میں شرکت کیلئےاو آئی سی کے چالیس سے زائد ممالک قراء حضرات پاکستان آرہے ہیں،
حسن قرات کے مقابلے چوبیس سے انتیس نومبر تک جاری رہیں گے، یہ مقابلےچاروں دن کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوں گے، حسن قرات کے مقابلوں سے نوجوانوں میں قرات سیکھنے کا جذبہ بھی بڑھے گا
حسن قرات مقابلوں میں میں حصہ لینے کی عمر پچیس سے پینتیس سال ہے، وزیر اعظم پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دی ہوئی ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ان مقابلوں کے بعد نیا ٹیلنٹ نکل کر سامنے آئے گا ،
اس موقع پر وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم نے بتایا کہ پاکستان میں یہ حسن قرات کے بین الاقوامی مقابلے ہونے پر سید صداقت کا اہم کردار ہے،حسن قرات کے مقابلے میں 3 انٹرنیشنل ججز شامل ہوں گے جبکہ پاکستان کے بھی پانچ ججز اس حسن قرات مقابلے میں ہوں گے
قاری صداقت علی بھی حسن قرات کے ان مقابلوںمیں بطور جج شامل ہوں گے، یہ مقابلے دو حصوں پر مشتمل ہیں، پہلے حصے میں 24 سے 27 نومبر تک پہلی تین پوزیشن ہولڈرز کا فیصلہ کیا جائے گا
جبکہ 29 نومبر کو تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں جیتنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جائینگے،حسن قرات مقابلوں سے پاکستان کا عالمی سطح پر سافٹ امیج بھی جائے گا۔

Comments are closed.