بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ وقت کی ضرورت ،تحقیق اور جدت کا فروغ ناگزیر،تعصب سے نکل کر قومی سوچ کو فروغ دینا ہوگا،وزیر اعظم
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز نے چیئرمین الطاف حسین وانی کی قیادت میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزراء حکومت سید بازل علی نقوی، چوہدری قاسم مجید، ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وفد کا خیرمقدم کیا اور وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا رشتہ نظریاتی ہے ، ہمیں آزاد کشمیر کو بیس کیمپ کی حیثیت سے تحریکِ آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہاں مختلف صوبوں سے آنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو یکجا دیکھ کر خوشی ہوئی، دورِ جدید میں تحقیق اور جدت کا فروغ ناگزیر ہے دنیا ٹیکنالوجی اور جدت کی ابھرتی اختراعات کے ذریعے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
زندگی درست فیصلوں اور بروقت اقدامات سے بہتر ہوتی ہے، اور ہمیں بھی نئے ترقی کے پیمانوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ تعصب کی تنگ حدود سے نکل کر قومی سوچ کو فروغ دینا ہوگا،ہمارا پاکستان کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے ،
مقبوضہ کشمیر کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں اور بھائیوں ، نوجوانواں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا، نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنا اور ریاست و عوام کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
پیپلزپارٹی کا منشور عوام کی بلاتفریق خدمت کو یقینی بنایا ہے ، ہم نے ہمیشہ عوامی ترقی کے لیے پارٹی منشور کے مطابق خدمت کا مشن جاری رکھنا ہے ،
انھوں نے کہا کہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے اہداف کے حصول میں حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر چیئرمین الطاف حسین وانی نے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔

Comments are closed.