سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کا ایک روزہ دورہ نکیال

مولانا لال محمد بانیاں کے انتقال پر ان کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کی

 

ڈبسی/نکیال (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا ایک روزہ تعزیتی دورہ نکیال

 

سابق ممبر قانون ساز اسمبلی مولانا لال محمد بانیاں کے انتقال پر ان کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

اس موقع پر وزیر حکومت جاوید بڈھانوی بھی موجود تھے۔ سابق وزیر اعظم نے صدر آئی ایس ایف اسلام آباد ملک صہیب ایڈووکیٹ کی دادی محترمہ کے انتقال پر بھی ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔

 

بعد ازاں سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سنئیر نائب صدر ضلع کوٹلی سردار نعیم اقبال کی رہائشگاہ تشریف لائے جہاں انہوں کارکنان حلقہ نکیال کیساتھ تفصیلی نشست کی اور حلقے کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی۔

 

سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سابق وزیر حکومت و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقبول احمد گجر ، نائب صدر چوہدری بشیر احمد گورسی ، ڈویژنل صدر راجہ آفتاب اکرم ، ضلعی صدر نثار احمد ملک ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہنواز گجر ، سابق امیدوار اسمبلی سردار نعیم آرزو ، ترجمان صدر پاکستان تحریک انصاف جاوید نذیر بڑالوی ، ممبر مجلس عاملہ چوہدری سکندر حیات ، عبدالقدر عصمت،راجہ قیوم خان، ملک طارق نور ،شاہپال مغل ، سردار حبیب ، نبیل الیاس ملک ، فیضان احمدبٹ نے بھی ظہرانے میں شرکت کی ۔

 

کارکنان سے بات کرتے ھوئے سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان ہماری نسلوں کیلئے جیل کاٹ رہا ہے ، کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،

 

آئین و قانون کی بالادستی کی تحریک میں ہر قدم قدم پیش پیش رہیں گے۔ کارکنان بھرپور الیکشن کی تیاری کریں ، نظریاتی اور منجھے ہوئے کارکنان کوالیکشن کیلئے میدان میں اتاریں گے۔آٹھ فروری کی طرح سرپرائز دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے بچوں یا کاروبار کو بچانے کیلئے نہیں ، قوم کے مستقبل کیلئے جیل کاٹ رہا ہے ، عمران خان نے شوکت خانم جیسا ہسپتال قائم کیا،ہیلتھ کارڈ متعارف کروایا اور غریبوں کو علاج کی فری سہولت مہیا کی۔

 

عمران خان نے بطور وزیر اعظم پاکستان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے وافر فنڈز مہیا کیے ، عمران خان ریاست کو خوشحال بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،

 

انہوں نے بطور وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے پانچ سو ارب کا ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جس سے ریاست میں گیم چینجر منصوبوں کا آغاز ہوتا ،

 

بدقسمتی سے انہیں سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا گیا اور پھر آزاد کشمیر فنڈز روکے گئے اور بعدازاں مینڈیٹ تبدیل کر کے لوٹوں کی حکومت بنائی گئی۔ ریاست کی تعمیر و ترقی کا پہیہ جام کرنے کی ذمہ دار پی پی اور ن لیگ برابر شریک ہیں۔

Comments are closed.