سقوط کا دور ختم،عوامی مسائل دہلیز پر حل ہونگے،تنویر الیاس

سقوط کا دور ختم ہو چکا ہے اب عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے،سردار تنویر الیاس

 

باغ(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بحیثیت مہمان خصوصی باغ میں منعقد جلسہ عام میں شرکت کی۔ جلسہ عام کی صدارت سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر نے انجام دیئے جلسہ عام کی میزبانی سابق سینیئر وزیر سردار قمر الزمان خان نے کی۔

 

جلسہ عام میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے صدر جلسہ و سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ باغ والوں نے شہداء اور غازیوں کے وارث ہونے کا ثبوت دیا عوام کا جم غفیرا س بات کی غمازی ہے کہ باغ والوں نے عوامی حکومت کو دل سے تسلیم کیا ہے

 

بد قسمتی سے ریاست کا سیاسی نظام تباہ کیا گیا جس سے سرحد کے پار کشمیری بھائی مایوس ہوئے اب عوامی راج کے بعد کشمیری اطمینان سے ہیں کہ اب ریاست کی حکومت سیاسی حکومت ہے اور یہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرے گی سقوط کا دور ختم ہو چکا ہے اب عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔

 

مشکل ترین وقت میں پیپلز پارٹی نے حکومت سنبھالی ہے جو تاریخ کا حصہ رہے گی کہ سیاست داو پر لگا کر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے پی پی نے میدان سنبھالا تھا ، اب عوامی حکومت قائم ہو چکی ہے تمام رکے ہوے کام دوبارہ شروع ہونگے اور عوامی راج جاری رہے گا۔

 

سابق صدر ریاست و سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ باغ والوں نے ہزاروں کی تعداد میں نکل کر آج سارے قرض ادا کر دیئے مشکل حالات میں پیپلز پارٹی نے حکومت سنبھالی ہے ہندوستان کے لیے پیغام ہے کہ تحریک آزادی پہ کشمیر کا۔بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے اگر ہندوستان نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسکا ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیں گے،

 

باغ میں عوام کا سمندر دیکھ کر لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی 2026 کا الیکشن جیت چکی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست پر کھڑی ہے اسی بنیاد پر مرکزی قیادت نے مشکل وقت میں بھاری ذمہ داری دی پیپلز پارٹی یہ ثابت کرے گی کہ مشکل وقت میں پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ریاست بچا سکتی ہے۔

 

موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید نے کہا کہ سیاسی نظام شروع ہو چکا ہے تیس ماہ ریاست کے اندر افراتفری رہی اب سیاسی حکومت قائم ہو چکی ہے عوام کے چہروں پر خوشی دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جو سقوط کی کیفیت تھی اسے توڑ دیا گیا ہے

 

نوجوان قیادت فیصل راٹھور کی قیادت میں ریاست کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے عوام حکومت کا ساتھ دیں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے سابق سینئر وزیر و میزبان جلسہ سردار قمر الزمان خان نے کہا کہ سقوط کا دور ختم ہوا اب عوامی راج قائم ہو چکا ہے عوام کی چہروں پر خوشی ہے اس عوام کے مسائل حل کرنا اب اس حکومت کی ذمہ داری ہے جو عوامی حکومت ہے یہ وقت پیپلز پارٹی کا امتحان ہے

 

اللہ نے بھاری ذمہ داری دیکر اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے منتخب نمائندوں کو چاہیے کہ وہ 18 گھنٹے کام کریں تاکہ پانچ سالہ احساس محرومی 09 ماہ میں ختم کی جا سکے اور آیندہ پانچ سال دوبارہ حکومت قائم کی جا سکے یہ ریاست ہمارے اجداد نے آزاد کروائی یہاں سیاسی نظام ہے سیاسی لوگوں نے اس کا نظام بنایا

 

عوام کو جان بوجھ کر سیاستدانوں سے دور کیا گیا اب سیاسی کارکنان کی حکومت ہے عوام سیاسی قائدین کیساتھ ملکر ریاست کی تقدیر بدلیں گے معرکہ حق میں ہماری افواج نے جس جرت مندی کیساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور شکست سے دوچار کیا آج پوری دنیا ہمارے پاسپورٹ کی عزت کرتی ہے جس پر افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

 

عوام کی محبت نے دوبارہ جوان کر دیا اللہ نے ایک نئی زندگی دی ہے جو اللہ کی مہربانی ہے اور عوام کی دعائیں ہیں ایک ایک فرد کا شکر گزار ہوں جس نے میری صحتیابی کے لیے دعا کی نوجوانوں کو پیغام ہے کہ اپنے سے بڑوں کی عزت کریں بد تہذیبی اور تو تکڑاکے کا کلچر نہیں ہونا چاہیے

 

ہماری روایات ہیں کہ بڑوں کی عزت ہوتی ہے حکمران عوام کے راہبر ہیں انہیں عوام کو شائستگی کی طرف لانا ہو گا جو حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم فیصل راٹھور کو عوام انکے والد مرحوم ممتاز راٹھور کیطرح دیکھتے ہیں

 

مجھے عوام میرے والد سردار قمر الزمان کی طرح دیکھتے ہیں عوام سے وعدہ کرتے ہیں عوام کے لیے 18 گھنٹے کام کر کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے عوام میں جو بیزاری تھی وہ سیاستدانوں کیوجہ سے نہیں بلکہ اس غیر سیاسی نظام سے تھی جس نے عام آدمی کو متاثر کیا ریاست کے اندر ایم ایل ایز کی حکومت کا تجربہ ناکام ہو گیا

 

یہاں پارٹیاں موجود ہیں انکی حکومت ہونی چاہیے جس پر عوام یقین رکھتے ہیں ، عوام کا حق جو ہے جو انہیں ملنا چاہیے ایکشن کمیٹی کیساتھ جو معاہدے ہوے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے جو پاکستانی قیادت نے ذمہ داری لی ہے اسے بھی پورا کریں گے ۔

 

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیوجہ سے ہماری پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے اور ہم حکومت بنانے میں کامیاب ہوے۔ باغ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ باغ کو بگ سٹی قرار دیا جاے جو میں وزیر اعظم کے سامنے رکھتا ہوں ، باغ کی عوام کے لیے ضروری ہے کہ یہاں نوجوانوں کے لیے بوائز یونیورسٹی کا کیمپس دیا جاے تاکہ نوجوان پڑھے لکھے ہوں اور نوجوانوں کو انکی دہلیز پر تعلیم کی سہولت دی جا سکے ،

 

شرقی باغ میں چھتر دھڑے پل کی اشد ضرورت ہے جس کے نا ہونے سے عوام مشکل میں ہیں پل کی تعمیر کو وزیر اعظم یقینی بنائیں گے ، سیری پل کا مطالبہ کرتا ہوں چیڑان پل کا مطالبہ عوامی مطالبہ ہے جو وزیر اعظم کے سامنے رکھتا ہوں باغ میں نالہ ماہل میں کازوے کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں فنڈز دیئے جائیں ،

 

بھونٹ سنگولہ روڈ ، سدھن گلی روڈ، بیرپانی گنگا چوٹی روڈ کا مطالبہ کرتے ہیں جو عوام کی ضرورت ہے ، باغ میں علاج کی سہولیات کم ہیں باغ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کے بعد عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے ، آئی ٹی ایکسیلنس سینٹر کا قیام باغ والوں کا مطالبہ ہے جو وزیر اعظم کے سامنے رکھتا ہوں ،

 

بنگوئیں کو ملانے والا ہاڑی گہل پل یہاں کی عوام کی ضرورت ہے، باغ کے اندر سرکٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر حکومت نے باغ کے وسطی اور شرقی حلقے کے لیے بڑے تعلیمی پیکج کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ یوسی ناڑ، سیور متولی میں کالج دینے کا اعلان کرتا ہوں ،

 

رتنوئی سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دینے کا اعلان کرتا ہوں ، باڑی کوٹ ، ڈھلی ، نور گلہ ، سمنی کے سکولوں کو ہائی کا درجہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، جبڑ، گانکرا، رامی کوٹ، کے سکولوں کو مڈل سکول دینے کا اعلان کرتا ہوں ، رتنوئی، کوٹلہ، نور گلہ ، دھار، ساہلیاں، کھرل، ننگال چھتر، باڑی کوٹ، چوکی، چھیتروڑہ کے سکولوں کو تعمیر کرنے کا اعلان کرتا ہوں ،

 

جگلڑی، کوٹھیاں، پنیالی، چیڑہان کو ہائیر سکینڈری بنانے کا اعلان کرتا ہوں ، کوٹ موہری، ڈھکی ، گہل ٹوپی سمیت متعدد سکولوں کی عمارتیں تعمیر کرنے کا اعلان کرتا ہوں ، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پیپلز پارٹی باغ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہزاروں کی تعداد میں گھروں سے نکل کر وزیر اعظم آزادکشمیر کا استقبال کیا

 

عوام کا ہزاروں کی تعداد میں یہاں آنا اس بات کی غمازی ہے کہ پیپلز پارٹی 2026 کا الیکشن جیت چکی ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےمشیر حکومت احمد صغیر نے کہا کہ جیالوں کا راج شروع ہو چکا ہے باغ میں پیپلز پارٹی کے جوش خروش کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا

 

اللہ کا شکر ہے جس نے عوامی حکومت قائم کرنے میں مدد کی عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے پائیلٹ ہائی سکول گراونڈ کو منی سٹیڈیم بنانے کا اعلان کرتا ہوں

 

وزیر حکومت نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت پاکستان کیساتھ رشتہ بھی مضبوط کرے گی اور ریاست کے مسائل بھی حل کرے گی کارکردگی کی بنیاد پر 2026 میں ایک بار پھر اقتدار لیں گے۔

 

ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جسطرح باغ والوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اسکی مثال کئی نہیں ملتی عوامی حکومت کے قیام سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونا شروع ہو چکے ہیں جو لیڈر عوام سے دور رہتا ہے اسے سیاست نہیں کرنی چاہیے

 

عوامی دلوں پر پیپلز پارٹی راج کرتی ہے ہندوستان ریاست کے اندر افراتفری پھیلانے کی سازش کر رہا تھا جسے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہماری افواج نے ناکام بنا دیا ہے۔

Comments are closed.