سینئر صحافی راناشبیرراجوروی کی صاحبزادی واہ کینٹ میں سپردخاک

سینئر صحافی رانا محمد شبیر راجوروی کی صاحبزادی کی نماز جنازہ لائق علی چوک واہ کینٹ میں ادا ،سپرد خاک

واہ کینٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز) کشمیر پریس کلب میرپور کے نائب صدر سینئر صحافی رانا محمد شبیر راجوروی کی صاحبزادی کی نماز جنازہ لائق علی چوک واہ کینٹ میں اداکر دی گئی

 

نماز جنازہ میں سابق صدارتی مشیر سردار تبارک علی،وزیر اعظم آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل کوارڈینیشن عامر ذیشان ،معروف بینکار محمد ایوب خان، متحدہ جہاد کونسل کے سابق چیئرمین سید تنویر الاسلام، کرنل ریٹائرڈ ماجد خان، مسلم لیگ ن آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر و امیدوار اسمبلی حلقہ کھڑی شریف چوہدری جاوید قادر،حلقہ کھڑی شریف کی بااثرسیاسی وسماجی شخصیت چوہدری فاروق منیرایڈووکیٹ،گنی غازیاں کوٹلی کی سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت حاجی طالب بٹ،سلطان صحافت پیارے بھائی سردار سلطان سکندر،روزنامہ “صدائے چنار” کے ایڈیٹر اعجاز عباسی،روزنامہ جموں کشمیر کے مینیجنگ ایڈیٹر خلیل بٹ،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ سہنسہ کوٹلی،کشمیر پریس کلب میرپور کے صدر سید عابد حسین شاہ، سابق صدر سجاد حسین جرال،جنرل سیکرٹری راجہ سہراب خان، سینئر صحافی راشد بشیر چوہدری، جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد خلیل،ممتاز کاروباری شخصیت خواجہ شبیر،ادارہ ترقیات میرپور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سرگرم رہنما عاصم میر، معروف قانوندان ڈاکٹر سید قاسم ہارون ایڈووکیٹ، سابق صدر ٹیکسلا بار ایسوسی عرفان ملک ایڈووکیٹ، ملک شاہد ایڈووکیٹ،واجد نذیر قریشی مظفر آباد،راولپنڈی کی ممتاز کاروباری شخصیات ندیم بٹ، اسلم پرواز بٹ،انور بٹ،عبدلقیوم بٹ، مالک بٹ،خاور حفیظ بٹ، کونسلر راجہ عامر سعید، پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما ملک نجیب الرحمان ارشد، تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک آصف محمود، جموں کشمیر ویلفیئر ایسوسی واہ کینٹ کے صدر خان خالد خان زرگر،جنرل سیکرٹری ریاض راٹھور، ماسٹر راجہ محمدظریف ستی، جاویدکریم قریشی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید توفیق حسین شاہ، سابق امیدوار کونسلر سردار سید شانی شاہ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری وراثت علی شاہد، ملک محمد عارف اعوان سمیت سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

 

بعدازاں مرحومہ کےجسد خاکی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

Comments are closed.