بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا: چوہدری محمد یاسین
لاڑکانہ(کشمیر ایکسپریس) صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اس صدی کی عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے بحالی جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کی قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں لیکن اپنی جدوجہد جاری رکھی حتی کہ ملک دشمن اور جمہوریت دشمن قوتوں نے انہیں شہید کر دیا
محترمہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اگر ایٹمی پروگرام بھٹو شہید نے دیکر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا تو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی میزائل ٹکنالوجی کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں بے مثال کامیابی ملی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مزار پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسی شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بے نظیر وفاق کی علامت ہے نظیر تھی
انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید زندہ ہوتیں تو مسلہ کشمیر آج حل ہو چکا ہوتا انہوں نے کہا کہ آج جو جمہوریت ہےبوہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کی وجہ سے ہے
انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی شہید قائد سابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹو شہید کو آن کی سیاسی سماجی و ملی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

Comments are closed.