بینظیرشہید کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں: وزیراعظم آزاد حکومت آزاد کشمیر
گڑھی خدا بخش (کشمیر ایکسپریس)وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے دخترِ مشرق، سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم آزاد کشمیر نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت تھیں۔
محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی، اور ان کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات، جمہوریت کے لیے جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ،چییرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی ولولہ انگیز قیادت میں شہید بھٹو اور شہید بے نظیر کے افکار کے مطابق پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کی حکومت عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔
انہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،مادر جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مزار پر حاضری دی اور ان کے بلندی درجات ، پاکستان کے استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے خصوصی دعا بھی کی

Comments are closed.