پاکستان کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ کے مرہون منت ہے،بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی رہنما بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ کے مرہون منت ہے
ایٹمی دھماکے کر میاں محمد نواز شریف وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا تھا اور پھر بزدل دشمن بھارت کی طرف سے 10مئی کو شہباز شریف کی حکومت اور فیلڈ مارشل حافظ جنرل سید عاصم منیر اور پاک فضائیہ نے ایسا جواب دیا کہ مودی کا غرور خاک میں مل گیا ،
کشمیریوں کے پاکستان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے،میرے شریف فیملی سے دیرینہ تعلقات ہیں ،مریم نواز شریف نے پنجاب میں مثالی ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔میرا پیغام سب کے لیے امن و محبت کا ہے ،باغ کی تمام برداریاں میری ہیں اور میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی باغ سے آئے ہوئے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔بریگیڈئیر ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ میری سیاست کا محور نوجوان ہونگے انکے لیے جامع منصوبہ بندی کر کے آرہا ہوں ،اللہ رب العالمین نے موقع دیا تو بلا تخصیص عوام کی خدمت کروں گا ،
ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خوشحالی ،ترقی اور میرٹ کا سفر جو راجہ فاروق حیدر کے دور حکومت میں 2021 میں جہاں رکا تھا 2026 میں وہاں سے شروع کریں گے ،ریاستی ترقی و خوشحالی کے لیے سب ملکر آگے بڑھیں گے ،پورا آزاد کشمیر میرا گھر ہے ،
باغ میں سب برابر ہیں کوئی کمزور یا طاقتور نہیں ہے آج کے بعد سب سر اونچا کر کے باغ میں چلیں گے ،کسی کو اب بدمعاشی یا عوام کو تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے ،جلد باغ آرہا ہوں پورے حلقے اور ضلع کے عوام کے پاس جاؤں گا ،عوامی تعاون سے تبدیلی لائیں گے ،
پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے سب کام کریں ،مشتاق منہاس میرے چھوٹے اور راجہ یسین بڑے بھائی ہیں ہم تینوں یکجان ہیں اور ملکر آگے بڑھیں گے ۔

Comments are closed.