عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا،مصطفیٰ کمال
میری مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھا گیا، اب بھی کھا رہا ہے،پریس کانفرنس
کراچی (نیشنل نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے رہنما اور وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا۔
کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نے دو سال سے بانی ایم کیو ایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی،بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، ہر وقت نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے الطاف حسین نے ان کی سالگرہ والے دن قتل کروا کر 17 ستمبر 2017 کو انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کے مرنے کے بعد اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا، بانی ایم کیو ایم سے کہتا ہوں وہ کیس کھلوائیں کہ اصل قاتلوں کا پتا لگایا جائے، وہ ہمت کریں میں اپنے پیسے سے اس کا ساتھ دینے کو تیار ہوں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے گیا تھا، میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیو ایم کو نمازِ جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی۔
بانی ایم کیو ایم نے مسجد میں کیمرے کی اجازت نۃ ہوتے ہوئے بھی لڑکے سے تصویر بنوائی،میری مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھا گیا، اب بھی کھا رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے لاش کے لیے چندہ لینےکی اپیل کی،
ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر بانی ایم کیوایم نے ناٹک کیا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے لاش پاکستان بھیجنے کے لیے لاکھوں پاونڈ کا چندہ وصول کیا، حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا انتقال ہوا،نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے اس لاش کو لے کر واویلا مچایا۔
وفاقی وزیر و رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم را سے پیسےلے کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے،بھارتی را کی وجہ سےعمران فاروق قتل کی سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات روکی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتنے جھٹکوں کے باوجود بھی اللہ اس کو توبہ کی توفیق نہیں دے رہا، اس کے نصیب میں توبہ نہیں، اس شخص کی کال پر 5سیکنڈ میں لاکھوں لوگ باہر نکلتے تھے،
بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ہے، یہ جب چاہتا ہے جس کو چاہتا ہے مروادیتا ہے اورافسوس بھی مناتا ہے،یہ شخص قوم کے بچے کھاگیا ہے۔

Comments are closed.