ریاست کی تعمیر وترقی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،چوہدری ارشد

ریاست کی تعمیر وترقی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،چوہدری ارشد

 

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹینلٹ کی کوئی کمی نہیں

 

حکومت آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،نوجوانوں کو بغیر سود کے قرضوں کی فراہمی، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر میں بھرتی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف سمیت ریاست آزاد کشمیر کی تعمیر ترقی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات زندگی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

اس موقع پر چوہدری یعقوب، وائس چیئرمین عزیز پور چوہدری غلام ثقلین،ممبر چوہدری عبدالقیوم، انسپکٹر طارق، ڈاکٹر طارق محمود، صدر ریڈنگ ایسوسی ایشن ضلع میرپور چوہدری نثار جنیالوی،شرجیل جٹ، عبدالرحمٰن، ماسٹر رفیق قاسمی اور دیگر موجود تھے۔

Comments are closed.