پاکستان حالتِ جنگ میں ہے،قومی اتحاد ناگزیر ہے چوہدری یاسین

پاکستان حالتِ جنگ میں ہے،قومی اتحاد ناگزیر ہے چوہدری یاسین

 

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے

 

ہمارے آفیسران و جوان وطن کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف مصروف عمل ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گرینڈ ڈائلاگ کیا جائے کیونکہ ریاست ہے تو سیاست بھی ہے اور صدرپاکستان آصف علی زرداری نے طویل عرصہ پہلے یہ تجویز دی تھی

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان و فتنہ خوارج کے خلاف میجر عدیل شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کے یہ بیٹے نئی نسل اور ملک کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ آج کی مضبوط فوج ہی ملکی دفاع کی ضامن ہو سکتی ہے اس لیے قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرے

 

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب افواج پاکستان ماضی کی طرح فتنہ الہندستان وفتنہ خوارج کو عبرتناک شکست دینے میں کامیاب ہوں گی اور دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا دے گی

 

انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنے کے ساتھ عوام اور افواج کے درمیان فاصلہ پیدا کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا پہلے ہی ہر محاذ پر دشمن عبرت ناک شکست سے دوچار ہے اور پوری دنیا میں دشمن کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے

Comments are closed.