مظفرآباد،محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے

مظفرآباد،محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے

 

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)حکومت آزاد جموں و کشمیر نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (DIGs) کی نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود چوہان کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

اسی طرح ڈاکٹر لیاقت علی کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، اسپیشل برانچ (سیکیورٹی) تعینات کر دیا گیا ہے، جہاں وہ سیکیورٹی سے متعلق حساس امور کی نگرانی کریں گے۔

 

مزید برآںحسن قیوم کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (او ایس ڈی) مقرر کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اپنی نئی ذمہ داریوں کا فوری طور پر چارج سنبھالیں گے۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انتظامی کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی نظم و نسق کو مزید بہتر بنانا ہے۔احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

 

 

Comments are closed.