کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی،سردارعتیق 

کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،سردار عتیق

 

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے یومِ حق خودارادیت پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب کیا، جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کو بنیادی اور ناقابل تنسیخ قرار دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بنایا جانا چاہیے۔

 

سردار عتیق نے زور دیا کہ جموں و کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے اور 5 اگست 2019 سے پہلے والی پوزیشن بحال کیے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات یا تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔

 

انہوں نے کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی، غیر قانونی آبادکاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کی منزل پاکستان ہے، جس کا حصول قربانیوں سے ممکن ہوگا۔

Comments are closed.