AKNSکاباضابطہ اجلاس،بڑے فیصلے،مطالبات پرعملدرآمدکامطالبہ
میرپور(بیورورپورٹ)آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس میرپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی زاہد تبسم نےجبکہ اجلاس کی کارروائی سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے کی۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر رمضان چغتائی، سیکرٹری مالیات اعجاز خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد انجم،سیکرٹری اطلاعات دلاور بخاری، ممبران ایگزیکٹو باڈی مسعود حنیف، شیرباز منیر چوہدری اور خواجہ عبدالرشید نے شرکت کی۔
جبکہ نائب صدور عابد عباسی اور نثار کیانی نے بذریعہ فون شرکت کرتے ہوئے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں اور اکثریتی فیصلے کی حمایت کی۔اس موقع پر تنظیمی امور، صحافتی مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں درج ذیل فیصلہ جات کئے گئے 1۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جو تحریری مطالبات پیش کئے گئے اس پر سیکرٹری اطلاعات کی صدارت میں اجلاس بھی ہواجنہیں تسلیم کیا گیا لیکن تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا۔
2۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کی جائے اور کسی بھی اخبار یا ادارے کو برائے راست محکمہ اطلاعات کے فنڈز سے کوئی بھی ادائیگی کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
3۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر جوتنقید کی جا رہی ہے اس سے تنظیم کے عزت و وقار کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی اجلاس میں بھرپور مذمت کی گئی۔
4۔اجلاس میں غیر ریاستی اسٹیٹ سبجیکٹ کے حامل اخبارات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں و کشمیر عامر محبوب کے خلاف غیر ریاستی اسٹیٹ سبجیکٹ ہونے کے الزام پر عدالت عالیہ میں مقدمہ زیر سماعت ہے، جس کا فیصلہ تاحال باقی ہے۔
اجلاس میں اکثریتی رائے سے باضابطہ فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی فیصلے تک روزنامہ جموں و کشمیر کی آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کی رکنیت معطل رکھی جائے گی جس کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی۔
5۔ اجلاس میں روزنامہ میر پور ٹائمز اور میڈیا ایکسپریس کی ممبرشپ بحالی کی منظوری دی گئی اور ریکارڈ طلب کر لیا گیا
6۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی اخبارات میں جو نان اے بی سی ہیں اور ریگولر شائع ہوتے ہیں ان کو گریڈ اے کے ریٹ دئیے جائیں۔
7۔ اجلاس میں میڈیا لسٹ پر موجود ہونے والے ریاستی اخبارات کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
8۔ اجلاس میں آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کا مظفرآباد میں مرکزی آفس قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ آخر میں قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا
1۔ آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کا انخلا کرتے ہوئے جاری مظالم بند کرے اور گرفتارتحریک آزدی کشمیر کے ہیروزکو فوری رہا کرے۔
2۔بھارت 5 اگست 2019 کے غیرآئینی اقدامات ختم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے۔
3۔ اجلاس یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ریاستی اخبارات تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں حکومت سرپرستی کرتے ہوئے انہیں اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔
4۔اجلاس یہ مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر میں غیر ریاستی سٹیٹ سبجیکٹ ہولڈر جو کسی بھی محکمہ جات میں ہوں ان کے خلاف اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر کے بھرپور ایکشن لیا جائے۔
5۔اجلاس میں عدالت عالیہ سے استدعا کی جاتی ہے کہ آزاد کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ کے حوالے سے زیر سماعت کیسسز پرجلد فیصلے سنائیں جائیں۔
6۔اجلاس یہ مطالبہ کرتا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی میڈیا لیسٹ پر شامل بوگس اخبارات کومیڈیالیسٹ سے فارغ کیا جائے۔
7۔اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر کے اخبارات کے ڈیجٹیل میڈیا ہائوسز کے حوالے سے پالیسی بنا کرفوری طور پرمیڈیا لیسٹ میں شامل کیا جائے۔
اجلاس کے اختتام پرتنظیم کو فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور تنظیم کی مضبوطی کے لئےدعا کی گئی۔

Comments are closed.