اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار2026ءکیلئےداخلوں کاآغاز

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026ء کے لیے میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک مختلف پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026ء کے لیے میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک مختلف پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی میرپور شیخ فیصل شہزاد نے بتایا کہ اس تعلیمی سیشن میں ملکی اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سماجی، معاشی اور مارکیٹ کی ضروریا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعددنئے پروگرامزمتعارف کرائے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہتر پیشہ ورانہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

 

نئے متعارف کرائے جانے والے پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، اوپن کورسز اور سرٹیفکیٹ پروگرامزشامل ہیں۔

 

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں  پولیٹکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز، ماس کمیونیکیشن، کامرس، سائیکالوجی اور ڈیٹا اینالیٹکس شامل کیے گئے ہیں جو جدید دور کی پیشہ ورانہ ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔

 

اسی طرح بی ایس سطح پربی ایس سائیکالوجی، بی ایس ماس کمیونیکیشن، بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنز، بی ایس ہسٹری، بی ایس پولیٹیکل سائنس اور بی ایس ای کامرس جیسے پروگرامز آفر کیے جا رہے ہیں۔

 

میٹرک سطح پرسائنس گروپ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی نے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ اور اوپن کورسزبھی پیش کیے ہیں جو ہنر مندی اور پیشہ ورانہ ترقی کے خواہشمند افراد کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔

 

ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں بھی داخلے جاری ہیں، جن کے لیے آخری تاریخ 17 فروری 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ اور سیل پوائنٹس پر دستیاب ہیں۔

ریجنل کیمپس میرپور کی انتظامیہ نے علاقہ بھر کے طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور داخلوں کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس میرپورسے 05827960029 پر رابطہ کریں۔

Comments are closed.