موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی،10ملین کانان کسٹم پیڈکپڑابرآمد

موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، 10 ملین کا نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد

 

موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی،10ملین کانان کسٹم پیڈکپڑابرآمد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سلطان احمد چوہدری نے سینٹرل پولیس آفس میں موٹروے (M-2) پر سیال موڑ کے قریب نان کسٹم پیڈ کپڑے (مالیت تقریباً 10ملین) کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم کو گرفتار کرنے والے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

 

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران ڈی ایس پی محمد نواز، انسپکٹر ایاز خان، سب انسپکٹر اعجاز احمد اور سب انسپکٹر کامران لطیف نے خفیہ اطلاع پر شہزور پک اپ کا تعاقب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روک لیا۔

 

تلاشی کے دوران پک اپ سے نان کسٹم پیڈ کپڑے برآمد ہوا۔ موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر ڈرائیورکو گرفتار کرلیا۔ بعدازاں گرفتار ملزم سمیت ضبط شدہ کپڑا کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

اس موقع پر انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری نے افسران کی شاندار کارکردگی اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے، جرائم کے انسداد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

Comments are closed.