میرپور: ووٹرز کے لیے نادرا موبائل وینز کا شیڈول جاری، شناختی کارڈ لازم
میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں وکشمیرالیکشن کمیشن نے آمدہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے قومی شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیا ہوا ہے،
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع سمیت ضلع میرپور کے ووٹروں کے لئے قومی شناختی کارڈ بنوانے کی غرض سے نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین کے دوروں کاشیڈول جاری کردیاہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق آزادجموں وکشمیرالیکشن ایکٹ2020کی دفعہ21(A)کے تحت ووٹرزکے لیے اپناحق رائے دہی استعمال کرنے کی غرض سے اصل قومی شناختی کارڈپیش کرنالازم ہے۔
ان بالاقانونی تقاضوں کوپورا کرنے اورآزادجموں وکشمیرکے شہریوں کوان کی دہلیز پر قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیرکی جانب سے نیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل رجسٹریشن وینزکے دورہ جات کااہتمام کیاگیاہے۔
ضلع میرپور میں موبائل وین 02 فروری 2026 کوپنڈخورد،03 فروری 2026 کوکٹھاردلاورخان،04 فروری 2026 کوسنڈل،05فروری 2026کو ڈگار، 06 فروری 2026 کوصادق آباد،09 فروری 2026 کوسورکھی
10 فروری 2026کوسیاکھ،11 فروری 2026 کوچھتروع،12 فروری 2026 کوخادم آؓباد،13 فروری 2026 کورائے پور، 16 فروری 2026 کوبھروٹی، 17 فروری 2026 کوامب،18 فروری 2026 کواوناع، 19 اور20 فروری 2026 کوفیض پورشریف،
23 فروری 2026 کوایسر،24 فروری 2026 کوافضل پور،25 فروری 2026 کوبانگ دوارہ،26 فروری 2026 کوچترپڑی، 27 فروری 2026 کونیوجبرصبح9 بجے سے 4:30 تک ہونگی

Comments are closed.