مظفرآباد ،صدر اور وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید کی صحت و سلامتی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد
جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر نے بعد از نماز جمتہ المبارک ایمان افروز روح پرور اجتماعات میں اجتماعی دعاؤں کی اپیل کر دی
گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر پبلک ریلیشن آفیسر شوکت اقبال راٹھور، غضنفر راٹھور ایڈووکیٹ ،طارق میر چیئرمین زکوٰۃ طالب علم رہنما مقدس اقبال خواجہ ،عمر ملک سمیت سیکرٹریٹ کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
جس میں وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید سمیت جملہ مریضوں کی شفایابی کیلئے رب العزت کی بارگاہ میں اجتماعی دست دعا بلند کئے
شوکت جاوید میر نے آیات مقدسہ کی تلاوت کے بعد مفصل دعا کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے دو ماہ کے مختصر عرصے میں نظریئہ استحکام پاکستان کے استحکام ریاستی تشخص عوامی مفادات کیلئے دن رات محنت انتھک محنت سے نئی تاریخ رقم کی
اس لئے انکی طبیعت ناساز ہو گئی فیصل ممتاز راٹھور قومی خواہشات کیلئے امید کی کرن ہیں اللہ تعالیٰ صدر وزیراعظم سابق وزیراعظم سمیت تمام مریضوں کو اپنی قدرت کمال سے شفایاب کرے
پبلک ریلیشن آفیسر شوکت راٹھور نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے مرحوم والد ممتاز حسین راٹھور کی طرح عوام کے دل ودماغ پر حکمرانی کا اعزاز حاصل کیا مخلوق خدا کی انکے لئے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں ریاست جموں و کشمیر اور عوام پاکستان سے دعاؤں کی اپیل ہے

Comments are closed.