آزاد کشمیرکوٹریک پرلانے کیلئےن لیگ کااقتدارناگزیر،فاروق حیدر

آزاد کشمیر کو ٹریک پر لانے کیلئے مسلم لیگ ن کا اقتدار ناگزیر: فاروق حیدر

 

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے مسلم لیگ ن کا دوبارہ اقتدار میں آنا ناگزیرنظام کو بچانے اور میرٹ کی مکمل بحالی ، عوامی ضروریات کے مطابق تعمیر و ترقی اور گڈ گورننس کی فراہمی سے ہی سیاسی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکتا ہے

 

میرپور شہر اور ڈویثرن کے تینوں اضلاع میں مسلم لیگ ن کے دور میں شروع اور مکمل ہونے والے منصوبہ جات کی لاگت کا موازنہ موجودہ پانچ سال اور اس سے پہلے دس سال ملاکر بھی کرلیں تب بھی مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور کے منصوبہ جات سب سے بھاری ہیں کارکنان اتحاد اتفاق کا مظاہرہ کریں جماعت میں اختلاف رائے رکھنا یا ٹکٹ کا امیدوار ہونا کوئی جرم نہیں ہر سیاسی کارکن کا حق ہے

 

جماعتی ڈسپلن کی پاسداری کرنے والوں کی جماعت میں عزت اور احترام ہوتا ہے کارکن نظریہ اور وابستگی کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کھڑی شریف میرپور کے دوران جماعتی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوے کیا

 

اس موقع پر سابق وزیر امیدوار اسمبلی چوہدری رخسار سابق امیدوار شعیب عابد و دیگر بھی ہمراہ تھے سابق وزیراعظم نے لہڑی راجگان میں فرانس کی معروف کاروباری شخصیت راجہ اشفاق حسین کے بھائی اور ایس ایس پی راجہ اکمل کی چچی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی سابق وزیراعظم نے میرپور میں سابق چیف جسٹس آزادکشمیر سردار اعظم خان کے بھائی اور پوتے کی وفات پر بھی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

 

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق چیف جسٹس شیراز کیانی مرحوم کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کے صاحبزادے و دیگر سے تبادلہ خیال کیا

 

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کیلئے قاعدے قانون اور گڈ گورننس کے بنیادی اصولوں پر سختی سے کاربند ہونا ضروری ہے ہمارے پاس ایک تجربہ کار اور باصلاحیت ٹیم اور تجربہ موجود ہے پاکستان بالخصوص پنجاب میں ہونے والی ترقی اور خوشحالی کے ثمرات آزادکشمیر تک انشاءاللہ پہنچیں گے

دوبئی کے معروف بزنس مین عبدالشکور کالس صاحب کی جانب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خیدر خان صاحب کے اعزاز میں میر جی ریسٹورنٹ میرپور ٹی پارٹی کا اہتمام

 

اس موقع پر مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن کوٹلی چوہدری اکبر غوری  ،شبیر احمد چیچی ، مزمل حسین چوہدری  ، کونسلر راجہ تسلیم انجم  ، کونسلر خواجہ راشد صدیق  ،سابق پی آر او وزیراعظم آزاد کشمیر ملک سُہیل اعوان، خالق ڈار ، راجہ رفیق  ، راجہ ناصر ، عمیر شہزاد ، چیف ایگزیکٹو بٹ انٹرپرائزز فیاض احمد بٹ  اور دیگر دوست احباب بھی شریک ہوئے

Comments are closed.