ریسکیو 1122میرپورکی بروقت اورمربوط کارروائی

ریسکیو 1122میرپور اور پاوندہ واٹر ریسکیو کی بروقت اور مربوط کارروائی

 

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)ریسکیو 1122میرپور اور پاوندہ واٹر ریسکیو کی بروقت اور مربوط کارروائی۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنٹرول روم ریسکیو 1122 میرپور کو موبائل 15 کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ موہڑہ کھوہ چیچیاں کے مقام پر ایک ڈمپر نہر میں گر گیا ہے اور اس کے نیچے ایک شخص دب گیا ہے۔

 

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 میرپور، پاوندہ واٹر ریسکیو اینڈ ٹریننگ سینٹر اور واٹر ریسکیو 1122 جبی جاتلاں کے تربیت یافتہ اہلکاران ہمراہ ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل فوری طور پر موقع پر پہنچے،

 

موقع کی حساس صورتحال کے پیشِ نظر مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا،چونکہ متاثرہ شخص ڈمپر کے نیچے دب چکا تھا، اس لیے ہیوی کرین طلب کی گئی۔

 

کرین کی مدد سے طویل اور احتیاطی کارروائی کے بعد ریحان ولد ذوالفقار ساکن موہڑہ کی ڈیڈ باڈی ریکور کی گئی، جسے قانونی کارروائی کے لیے بذریعہ ایمبولینس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا۔

 

ریسکیو 1122 اور پاوندہ واٹر ریسکیو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ اور تیار ہے۔

Comments are closed.