عوام الیکشن کی تیاری کریں اگلا دور حکومت بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا،قاسم مجید
چکسواری (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیرکے وزیر خزانہ وانلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید سے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنما چوہدری گلشان کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔
انہوں نے چوہدری قاسم مجید کو وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو بننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے حلقہ چکسواری بالخصوص موضع سہار کے اندر ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں دن رات عوامی خدمت کے ایجنڈے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے
ہمیں آٹھ ماہ کی حکومت ملی ہے ان میں ہم نے جہاں ریاست کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کرنی ہے وہاں عوام کا حکومت اور ریاست پر اعتماد بھی بحال کرنا ہے۔پیپلز پارٹی کا نظریہ ہی عوامی خدمت ہے
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دو ماہ میں وہ کام کر دکھائے جو سابقہ حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں،
انہوں نے وفد کو یقین دھانی کروائی کہ ان کے تمام حل طلب مسائل حل کریں گے، عوام الیکشن کی تیاری کریں اگلا دور حکومت بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا ہم بھاری اکثریت سے آئندہ حکومت بنائیں گے۔

Comments are closed.