کھڑی شریف عرس: فول پروف سکیورٹی، انتظامات مکمل

کھڑی شریف عرس: فول پروف سکیورٹی، انتظامات مکمل

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز) برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کا سالانہ عرس 02 اور03 فروری 2026کو دربار عالیہ کھڑی شریف ضلع میرپور میں منعقد ہو رہا ہے

 

جس کے جملہ انتظامات و انصرام کا جائزہ لینے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان کی سربراہی میں دربار عالیہ کھڑی شریف میں تمام محکموں کے افسران کا اجلاس منعقدہ ہوا۔

 

جس میں عرس کے جملہ انتظام وانصرام، سکیورٹی،ٹریفک اور زائرین کی کو مناسب سہولیات و مراعات فراہم کرنے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

 

دربار شریف پرآنے والے تمام راستوں کی سختی سے پڑتال کی جائے گی جبکہ دربار کے چاروں اطراف نائٹ ویژن سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

 

دربارشریف پرآنے والے زائرین کوواک تھروگیٹ کے ذریعے ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ دربار شریف پرایک کنٹرول روم قائم کیاجائے گا جہاں مجسٹریٹ صاحبان،پولیس افسران سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندگان شفٹوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

 

ٹریفک کنٹرول سسٹم اورسکیورٹی سسٹم کوفول پروف بنانے کے لیے پولیس کے 10 سیکٹر اور کئی سب سیکٹر بنائے جائیں گئے ہیں۔اس طرح دربارشریف پرآنے والے زائرین کودی جانے والی سہولیات کے حوالے سے مختلف محکموں کوہدایات دی گئیں کہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عرس پر آنے والے زائرین کو خوش آمدید کہا جائے اور انہیں مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

ان خیالات کااظہار انھوں نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراشاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار ؒکے سالانہ عرس کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اس موقع پر ایس ایس پی خرم اقبال، میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد، ایڈمنسٹریٹر اوقاف سردار محمد شفیق،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم اختر،اسسٹنٹ کمشنر میرپور حسام ساجد،اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ تنویر اسلام بھٹی، افسرمال راجہ ایاز احمد خان، تحصیلدار چوہدری عمران یوسف،ڈی ایس پی شہزاد سرور، چیف آفیسر بلدیہ راجہ شیراز احمد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف ظہیرالدین بابر،منیجر اوقاف محمد ادریس،ایس ایچ او عمران قاسم،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، ایکسین پی ایچ ای یاسین طاہر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع محمد اشتیاق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے محمد عادل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سردار نجم الشہاب،ایس ڈی او شاہرات وقار احمد چوہدری، ایس ڈی او برقیات یاسر بشیر،نائب تحصیلدار اصغر محمود، نعمان ظفر،سب انجینئر محمد اختر،ریسکیو کے راشد محمود، نعمان ظفر،سب انجینئر نعمان ظفر کے علاوہ دیگر افسران اور متعلقین نے شرکت کی۔

 

 

ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان نے جملہ افسران سے کہاکہ حضرت باباپیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کی دوروزہ تقریبات کوشایان شان اور پورے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے لیے ہدایات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے،

 

سرچ اینڈ سویپ،صفائی وستھرائی، زائرین کی آمد اور سکیورٹی پلان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔دربار عالیہ میں پانی، بجلی،صحت کی سروسز فائربرگیڈ،بم ڈسپوزل سکوارڈ،ریسکیو1122،شہری دفاع اور دیگر رضاکار بھی پولیس کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

 

تمام ڈیوٹیوں پرتعینات عملہ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے گاتاکہ عرس کے دوران کوئی خلل پیدانہ ہو۔

 

عرس کے دوران ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے اداروں کے باہمی ٹریفک پلان ترتیب دے دیاگیاہے۔

 

اس موقع پرفائربرگیڈ،بم ڈسپوزل سکوارڈ، میڈیکل کیمپ،پولیس کاکنٹرول ومانیٹرنگ روم، ایمبولینسز،صحت وصفائی،پانی،بجلی کے ساتھ ساتھ جملہ انتظام وانصرام میں کوئی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

حضرت باباپیراشاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒکے سالانہ عرس کے دوران دربار کے تقدس اور ڈسپلن کاہرممکن خیال رکھاجائے۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی خرم اقبال نے کہا کہ عرس کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،پولیس وردی اور سادہ کپڑوں میں تعینات ہوگی جملہ انتظامات کی مانیٹرنگ کے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

 

اس طرح سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعے بھی جملہ انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی، عرس کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے۔زائرین کی حفاظت انتظامیہ اور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے کہا سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کے 10سیکٹر بنائے جائیں گے جس کی کمان ڈی ایس پی کریں گے اس طرح زائرین کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام بھی دربار شریف کے قریب ترین کیا جائے گا

 

عرس سے قبل دربار شریف کے قریبی علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ کیا جائے گا۔زائرین کی انٹری واک تھرو گیٹ سے ہوگی۔ڈیوٹی دینے والے عملہ کے لیے سکیورٹی پاس جاری کیے جائیں گے۔

Comments are closed.