نکیال سیکٹر میں شدید برف باری،مسافروں کو مشکلات،پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، شہری محفوظ
کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)نکیال سیکٹر میں پاک فوج کی بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیاں نکیال سیکٹر میں شدید برف باری اور سڑکوں کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے شہریوں کی مدد کے لیے پاک فوج نے بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
23 جنوری کو رات 8 بج کر 22 منٹ پر ایک لیفٹیننٹ کرنل (کمانڈنگ آفیسر)، ایک افسر اور جوانوں کے ہمراہ پیر نصورہ پوائنٹ کی جانب روانہ ہوئے،
جہاں سڑک بند ہونے کے باعث متعدد افراد اور خاندان گاڑیوں میں محصور تھے۔پاک فوج کی ایک گاڑی خوراک، پینے کے صاف پانی، گرم چائے، جوسز اور پیٹرول کے ساتھ پیر نصورہ پہنچی۔ برف باری کے باعث رکی ہوئی گاڑیوں میں موجود افراد کو فوری طور پر کھانا اور مشروبات فراہم کیے گئے،
جبکہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر کامیابی کے ساتھ منتقل کیا گیا۔کوٹلی سے ایک سول ریسکیو پارٹی بھی موقع پر پہنچی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے کوٹلی تا نکئیال سڑک مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
پاک فوج ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں قوم کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے۔
۔

Comments are closed.