روانڈا کی ہائی کمشنرکی وزیر بحری امور سے ملاقات ،مشرقی افریقہ تک براہِ راست سمندری راہداری پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو کی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات،پاکستان اور روانڈا کے درمیان مشرقی افریقہ تک براہِ راست سمندری راہداری پر تبادلۂ خیال،
کراچی سے جبوتی اور ممباسا تک نئی شپنگ لائنز شروع کرنے کی تجویز، وفاقی وزیر جنید انوار نے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ مشرقی افریقہ کی 50 کروڑ صارفین پر مشتمل مارکیٹ تک رسائی ہمارا ہدف ہے
نئی سمندری راہداریوں سے تجارتی لاگت میں 30 فیصد تک کمی متوقع ہےکراچی جبوتی روٹ سے ترسیل کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی
گوادر کو افریقہ کیلئے مستقبل کا اہم برآمدی مرکز بنایا جا رہا ہے،جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ادویات کیلئے افریقی منڈی میں نئے مواقع پیدا ہوں گے
ہاٸی کمشنر روانڈ نے کہا کہ روانڈا کی چائے، کافی اور ایووکاڈو کی پاکستان تک رسائی آسان ہوگی،براہِ راست سمندری روابط سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،

Comments are closed.