امپرومنٹ و ری کنڈیشنگ منصوبہ قمروٹی سپلائی بازار تا سیکڑ گلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

امپرومنٹ و ری کنڈیشنگ منصوبہ قمروٹی سپلائی بازار تا سیکڑ گلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے منگل کے روز 4 کروڑ 85الاکھ 48 ہزرار کی لاگت کے امپرومنٹ و ری کنڈیشنگ منصوبہ قمروٹی سپلائی بازار تا سیکڑ گلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا

یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر کرنل (ر) وقار نور ، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی ،وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر،وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید، وزیر قانون میاں عبدالوحید، وزیر شاہرات اظہر صادق ،وزیر پی ڈی او چوئدری رشید،وزیر صحت عامہ انصر ابدالی۔ ایڈوائز ٹو پریذیڈنٹ چوہدری محمد محبوب ،ایڈوائزر ٹو پی ایم صبیحہ خانم،مئیر بلدیہ چوہدری تاج،کمشنر چوہدری شوکت علی۔ سجاد ڈی آئی جی،ڈی سی چوہدری حق نواز ،ایکسئن شاہرات اشتیاق مغل ،ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر نعیم اصغر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق منگل کی صبح دو روزہ دورے پر کوٹلی پہنچ گئے۔

کوٹلی سے فتح پور تھکیالہ جاتے ہوئے وزیر اعظم کا جگہ جگہ والہانہ اور فقید المثال استقبال کیا گیا

جہاں سینکڑوں افراد آزاد کشمیر کے جھنڈے لیکر امڈ آئے اور وزیراعظم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے ،ان کے گلے میں ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

اس موقع لوگوں نے وزیراعظم آزادکشمیر کے حق میں نعرے بازی کی وزیراعظم چوہدری انوار الحق اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے اور عوام کی بے لوث محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور، چوہدری اظہر صادق، جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری محمد رشید، میاں عبدالوحید، چوہدری قاسم مجید، نثار انصر ابدالی، ملک محمد ظفر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

 

Comments are closed.