وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی ملاقات، ملکی معاشی معاملات پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی ملاقات، ملکی معاشی معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(عبد الرازق بھٹی ) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور ملکی معاشی معاملات پر تبادلہ خیال،

فرانس کے سفیر نکولس گیلے کا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے نیشنل ڈے کے استقبالیے میں شرکت پر اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عبدالعلیم خان سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی،

وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاری اور معاشی لحاظ سے یورپی ممالک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،ملکی معیشت کی مضبوطی کے لئے خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں:

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ پرائیوٹائز ہونے والے سارے اداروں میں منافع کمانے اور بہتر کام کرنے کی صلاحیت ہے،

کراچی سے سکھر موٹر وے اولین ترجیح ہے تا کہ پشاور تک روڈ نیٹ ورک مکمل ہو سکے، تجارت کے فروغ کے لئے چین اور وسط ایشیائی ممالک تک روڈ نیٹ ورک مکمل کریں گے۔

فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی میں بھی فرانس کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے مابین دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی بات چیت،فرانس کے سفیر نکولس گیلے کا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان میں قیام خوشگوار ہے، یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں،وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کی فرانسیسی کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت کی دعوت ،

نکولس گیلے کی وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کو فرانس کے دورے اور بزنس ایسوسی ایشن سے ملاقات کی دعوت

Comments are closed.