امریکا کا عراق پرفضائی حملہ ،الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 افراد شہید،30زخمی
بغداد(انٹرنیشنل نیوز) امریکا کی جانب سے مغربی عراق پر کیے گئے فضائی حملے میں الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 افراد شہید اور30زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے عراق کے صوبہ انبار میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر سعد الباجی سمیت 10 افراد شہید جبکہ 30 شدید زخمی ہوگئے۔
الحشد الشعبی کو پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو کہ اب عراق کی فوج کا باقاعدہ حصّہ ہے، لیکن اس میں کچھ ایران نواز گروپ بھی شامل ہیں۔
اس فضائی حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ یہ فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب پاپولر موبلائزیشن فورسز کے اعلیٰ کمانڈرز کی میٹنگ جاری تھی۔

Comments are closed.