نوتعینات ڈپٹی کمشنربھمبرسےعملےکی ملاقات،تعاون کی یقین دہانی

نو تعینات ڈپٹی کمشنر بھمبر سے عملے کی ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

 

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)نو تعینات ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طارق سے ڈی سی آفس بھمبر کے نگران محمد جاوید نے جملہ سٹاف کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

 

اس موقع پر نگران محمد جاوید اور دیگر عملے نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ضلع بھمبر میں عوامی خدمت، شفافیت اور بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے

 

ملاقات کےدوران تحصیلدار برنالہ راجہ شکیل خان بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق نے ملاقات کرنے والے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران اور عملہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کریں تو عوامی مسائل کا حل زیادہ مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے اور تمام افسران اپنے فرائض ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھمبر میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے شہریوں کے مسائل براہِ راست سن کر فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

ملاقات کے اختتام پر عملے نے ڈپٹی کمشنر کے ویژن کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ضلع بھمبر مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Comments are closed.