آسیہ اندرابی کو عمر قید،دو ساتھیوں کو 30،30 سال قید سزا
دہلی(کشمیر ایکسپریس نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عدالت نے دخترانِ ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں آسیہ اندرابی کے خلاف الزامات کو ثابت قرار دیتے ہوئے انہیں عمر بھر قید میں رکھنے کا حکم دیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسی مقدمے میں آسیہ اندرابی کی دو قریبی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھی قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے دونوں خواتین کو 30،30 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ دہشت گردی سے متعلق دفعات کے تحت چلایا گیا جس میں تینوں خواتین پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالتی فیصلے کے بعد تینوں کو متعلقہ جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک طویل عدالتی عمل کے بعد سنایا گیا جس میں استغاثہ اور صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سن
ایا تھا۔

Comments are closed.