وزیراعظم کی زیرصدارت زرعی کانفرنس تیاریوں کاجائزہ اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت زرعی کانفرنس تیاریوں کاجائزہ اجلاس

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں آئندہ دنوں میں منعقد ہونے والی زرعی کانفرنس کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

وزیراعظم آزاد کشمیر کو کانفرنس کے اغراض و مقاصد، تیاریوں اور انتظامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ مجوزہ ایجنڈے، شرکت کرنے والے ماہرین اور مختلف سیشنز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

 

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر خان، سیکرٹری زراعت، لائیو اسٹاک، آبپاشی و سمال ڈیمز وجاہت رشید بیگ، ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ایم شبیر شیخ، ڈائریکٹر زراعت عامر ملک، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ظفر جہانگیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ زراعت اور لائیو اسٹاک کا شعبہ ریاست کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

اپریل کے وسط میں منعقد ہونے والی زرعی کانفرنس کا مقصد زمینداروں کو خود کفیل بنانا اور اس شعبے کی ترقی کو ترجیح دینا ہے۔ زراعت کو منافع بخش کاروبار بنانے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ زرعی کانفرنس ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی جہاں ماہرین، پالیسی ساز اور کاشتکار ایک جگہ جمع ہو کر درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے مؤثر روڈ میپ ترتیب دیں گے۔

 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کانفرنس کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ حکومت زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ کسانوں کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ ریاستی معیشت کو ترجیح بنیادوں پر مستحکم بنایا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.