آزادی صحافت کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے،فیصل راٹھور

صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،فیصل راٹھور

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری فنانس و چیف ایڈیٹر روزنامہ جنت نظیر اعجاز خان اور سینئیر صحافی کشمیر جرنلسٹس فورم کے سیکرٹری اطلاعات علی حسنین نقوی نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

 

اس موقع پر کوآرڈینیٹر سید آفتاب گیلانی،پی آر او عامر عزیز کھوکھر اور پی آر او عرفان راٹھور بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران ریاستی اخبارات اور صحافی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

 

وفد نے حکومت کی توجہ اخبارات کی مالی مشکلات اور صحافیوں کے مسائل کی جانب مبذول کروائی۔اس موقع پر وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ریاستی اخبارات کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کیں اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔وفد نے وزیراعظم کے صحافت و صحافی دوست اقدامات کو سراہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.