ایران کے بعد امریکا کا اگلا ہدف کیوبا ہے،ڈونلڈٹرمپ
واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے بعد اپنا اگلا ہدف کیوبا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا اگلا ہدف کیوبا ہے،میں نے ایک طاقتور فوج بنائی، لیکن کبھی کبھی اسے استعمال کرنا پڑتا ہے اور ویسے، کیوبا اگلا ہے مگر یہ بات بھول جائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران جنگ کے دوران ہی ایسا بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے امریکی فوجی کارروائیوں کا اگلا ہدف کیوبا کو ہی بتایا۔
اسی طرح امریکی حکومتی جماعت ریپبلیکن کے ایک سینیٹر بھی ٹرمپ کے اس بیان کی حمایت کرچکے ہیں اور کہا ہے کہ اب کمیونسٹ آمریت زدہ ممالک کے دن گنے جا چکے ہیں۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر آپشن استعمال کرے گا۔
