ایران کا500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کا500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

 

تہران (ویب ڈیسک)ایرانی فوج نے مختلف حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ حملوں میں امریکی فوجی ٹھکانے دو مختلف مقامات پر گائیڈڈ میزائلز اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنائے گئے۔

 

دبئی کے ایک مقام پر تقریباً 400 امریکی فوجی موجود تھے، جبکہ دوسرے مقام پر 100 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔ ترجمان کے مطابق حملوں کے بعد کئی گھنٹوں تک ایمبولینسیں زخمیوں اور ہلاک شدگان کو منتقل کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھنا ہوگا کہ یہ خطہ امریکی فوجیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

 

اسی دوران، لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 9 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق دو اہلکار اینٹی ٹینک میزائل حملے میں زخمی ہوئے جبکہ 7 فوجی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.