منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹرفضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال

اسلام آباد ہائی کورٹ،منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال،اایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت بحال کی گئی

 

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت بحال کر دی۔

 

اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد اعظم خان نے عبوری ضمانت بحال کر کے ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت کر دی ۔

 

منگل کو ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ، وکیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی تین مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں

 

ایک مرتبہ پیش نا ہوئیں اور تین دن کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا تو ضمانت خارج ہو گئی۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت بحال کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت کر دی۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.