عوام کودہلیزپرانصاف فراہم کرناعدلیہ کی ذمہداری ہے،چیف جسٹس

عوام کودہلیز پرانصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے،چیف جسٹس

 

سماہنی(کشمیر ایکسپریس نیوز)چیف جسٹس آزادجموں و کشمیرجسٹس راجہ محمدسعید اکرم خان کاکہناہے کہ عوام کوانکی دہلیز پرانصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

 

عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد میں تاخیر پرسخت کاروائی ہوگی۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن ،فوڈ اتھارٹی کے حوالہ سے فیصلہ جات پرمن و عن عمل جاری رکھاجائے بار و بنچ کامثالی تعلق ہے۔

 

جوڈیشل افسران ڈٹ کر فیصلے کریں وکلاو جوڈیشری کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آزادجموں و کشمیرجسٹس راجہ محمدسعید اکرم خان نےسینئرجج سپریم کورٹ آف آزادکشمیرجسٹس رضاعلی خان،جسٹس خالدیوسف کے ہمراہ سماہنی بارکی تقریب میں شرکت کی۔

 

تقریب میں آمدپر صدر بارراجہ جاوید خان ایڈووکیٹ و دیگر وکلاءو جوڈیشل افسران نے معززجسٹس صاحبان کا شاندار استقبال کیا،گل پاشی کی گئی پولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی پیش کی۔

 

تلاوت کلام پاک ایڈووکیٹ مرزا عرفان عارف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایڈووکیٹ راجہ ذوالفقار خان کی طرف سے پیش کی گئی ۔ مرزا فریاد حسین ایڈووکیٹ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

 

صدر بارسماہنی راجہ جاوید خان نےوکلاء کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف جسٹس کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔چیف جسٹس نے دیگر جسٹس صاحبان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں شجرکاری بھی کی۔ چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ ذوالقرنین خان نے معززچیف جسٹس کو شیلڈ پیش کی۔

 

تقریب میں آمد و شرکاء سےملاقات کے بعدچیف جسٹس آزادجموں و کشمیرجسٹس راجہ محمدسعید اکرم خان نےبارکی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو انکی دہلیزپر انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔عدلیہ کے فیصلوں پر انتظامیہ کو ہرصورت عمل کرنا پڑے گا۔

 

بار و بنچ میں مثالی تعاون سے انصاف کے نظام کو تقویت ملے گی۔فوڈ اتھارٹی تجاوزات کے خاتمہ سے متلعق فیصلہ جات پرعمل کروانے پر انتظامیہ کو سراہتے ہیں۔

 

انتظامیہ نوٹ کرلے کہ شاہرات نالہ جات و دیگر مقامات پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں۔ایڈووکیٹ جنرل راجہ ندیم اختر خان کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ افسران کی مدت تعیناتی کے حوالہ سے پروٹیکشن دلوائیں تاکہ انتظامی کام متاثرنہ ہوں۔چند دنوں بعد تواتر سے تبادلہ جات سروس ڈیلیوری پراثر انداز ہوتے ہیں۔

 

انتظامیہ بغور سن لے کہ کسی بھی طاقتور کی ایماء پرغلط کام کرنے پرسزا انتظامی آفسر کو ہوگی ۔سماہنی بار کے مطالبہ پر 22Aکے اختیارات ایڈیشنل سیشن کورٹ کودینے کے احکامات دیتاہوں۔سماہنی میرا گھر ہے۔سماہنی میں جوڈیشل کمپلکیس دیا یہ میری ذمہ داری ہے۔

 

میں یہاں خود میزبان ہوں،آج اپنے والدین کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں راجل سے ہم جب آئے تو بڑی مشکلات دیکھیں والدین نے بہت مشکلات سے تعلیم دلوائی اور میں نے ہمیشہ محنت کی۔سماہنی میں ڈی ایس پی مستقل بیٹھے گا۔سماہنی میں انصاف عوام کوانکی دہلیز پر ملے گا۔

 

برنالہ میں جلد ایڈیشنل سیشن عدالت دیں گےبھمبر میں ہائی کورٹ بنچ دیں گے ۔دوران خطاب چیف جسٹس نے سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ راجہ صداقت خان کی خدمات کوبھی سراہا۔

 

وکلا ہماری فورس ہیں۔یہی کالاکوٹ ہماری پہچان ہے۔بار ایسوسی ایشن ہمارا گھر ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن و عن عمل ہوگا۔فوڈاتھارٹی کےفیصلوں پرعمل ہورہاہے ۔تمام محکمہ جات کے سربراہان ہر صورت سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل کے پابند ہیں۔

 

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر محمد ادریس بھٹی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی راجہ شمریز خان ،کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان،ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان،ایڈوکیٹ جنرل راجہ ندیم خان ممبرسروس ٹربیونل راجہ شفیق اللہ خان سابق امیدواراسمبلی راجہ خوشنود خان،سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال،صدر بھمبر بارچوہدری گلزارایڈووکیٹ،ایڈیشنل کمشنرقیصراورنگزیب،ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ صداقت خان،ایس ایس پی میرپورخرم اقبال ،ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طارق ،ایس ایس پی بھمبر،ایس ایس پی بھمبر راجہ محمد اکمل خان سینیرقانون دان راجہ مظہر اقبال،چوہدری منظورحسین عارف سرفراز میرپور بھمبر برنالہ بارکے صدور معززین علاقہ چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ ذوالقرنین خان، سابق چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ ظفراقبال، راجہ جاویدخان سابق پرنسپل راجہ جوڈیشل افسران قاضی صاحبان میڈیانمائندگان و دیگر زعماء نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.