پٹرول بم پھٹ گیا:قیمت 458،ڈیزل 520ہوگیا

پٹرول بم پھٹ گیا: قیمت 458، ڈیزل 520 ،عوام پر مہنگائی کا نیا طوفان

 

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بڑا وار کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ نئی قیمت کے مطابق پیٹرول 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل 520 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا، جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے اس اضافے کو عالمی حالات اور آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ قرار دیا، مگر سوال یہ ہے کہ ہر بار بوجھ صرف عوام ہی کیوں اٹھائیں؟

 

حکومتی مؤقف کے مطابق ایران جنگ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے، جہاں تیل کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

 

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.