اسلام آباد،تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کااعلان

وفاقی دارلحکومت میں بھی تمام پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ 30 دنوں کے لیے مفت کر نے کا اعلان

عوامی ریلیف اقدام کے لیے 35 کروڑ روپے کے اخراجات وزارتِ داخلہ برداشت کرے گی،وزیرداخلہ

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ 30 دنوں کے لیے عام عوام کے لیے مفت کر دی جائے گی۔35کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ وزیرِ اعظم کی ہدایات پر، اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ 30 دنوں کے لیے عام عوام کے لیے مفت کر دی جائے گی، جس کا آغاز آج (ہفتہ) سے ہوگا۔

اس عوامی ریلیف اقدام کے لیے 35 کروڑ روپے کے اخراجات وزارتِ داخلہ برداشت کرے گی۔اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.