مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے،مریم نواز غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،عالمی یوم ضمیر پر پیغام
لاہور(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے،جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے ہر ملک و قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی۔
مریم نواز نے عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے ہر ملک و قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے، یہ دن ہمیں بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ 2026 کے لئے عالمی یوم ضمیر کا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے
