چکسواری میں درجنوں افراد نے پیپلز پارٹی جوائن کر لی

چکسواری میں درجنوں افراد نے پیپلز پارٹی جوائن کر لی

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید کا حلقہ چکسواری کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی میں شمولیت پروگرام بھرپور انداز میں جاری،

اتوار کے روز ڈھیری رستم خالق آباد سے درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر چوہدری قاسم مجید کے قافلے میں شامل میں ہوگے۔

پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنیوالوں میں راجہ اعظم، راجہ اورنگزیب، راجہ مہربان، راجہ ناظم، راجہ عرفان، راجہ شفاقت، راجہ سہیل، راجہ عظیم، راجہ حسن علی، راجہ فیصل، راجہ ندیم علی، راجہ عباس علی، راجہ اورنگزیب خالق آباد، راجہ شجاعت دلاور، محمد حسین عرف بولا، راجہ پرویز، راجہ حمزہ دلاور، راجہ حاجی نجیب، راجہ رستم پرویز، راجہ شاہزیب علی، راجہ مسعود موضع ڈھیری رستم خالق آباد، راجہ وحید سمیت دیگر نے اپنے کنبے قبیلے عزیز واقارب سمیت چوہدری قاسم مجید کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان کی عزت کا نفس کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا اور ان کے جملہ مسائل ترجیحات میں رکھی جائیں گی۔

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے میں نے بطور ممبر اسمبلی اور وزیر کی حیثیت سے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ حلقہ کے عوام کے بلاتفریق مسائل حل ہوں اور حلقہ کے عوام کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی کو فروغ ملے

اس حوالے سے حلقہ چکسواری میں جو خوشگوار سیاسی ماحول قائم ہے وہ اگلے الیکشن میں بھی برقرار رہے۔انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے قافلے میں شامل ہونے ہر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.