جموں و کشمیر عوامی دست و بازو نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا
غربی باغ کی محرومیوں کے خاتمہ کا اعلان
جہالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین جموں و کشمیر عوامی دست و بازو ساجد اقبال نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر عوامی دست و بازو آج سے باضابطہ الیکشن کمپین شروع کر رہی ہے۔ہماری جدوجہد کا مقصد صرف الیکشن جیتنا نہیں بلکہ عوام کے مسائل کا حقیقی حل فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہیرکوٹ میں آئی ٹی یونیورسٹی،رنگلہ میں کیڈٹ کالج قائم کریں گے،ایک ہزار نوجوانوں کو چائنیز ذبان سکھا کر چائنہ بھجیں گے۔اپنی ماؤں بہنوں کے سروں سے گھڑے اتاریں گےعوامی محرومیوں کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
عوام کے بنیادی مسائل کا حل صرف عوامی دست و بازو کے پاس ہے۔دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے۔حلقہ کی عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے۔صحت،تعلیم،رسل و رسائل کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
جوق در جوق لوگوں کی پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام عوامی دست و بازو پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔جموں و کشمیر عوامی دست و بازو عوام میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کے خاتمے کے لیے عملی طور پر اپنے حصے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اس وقت پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔دنیا پاکستان کے کردار کو سراہا رہی ہے۔عوامی دست و بازو کا ہر کارکن پاک فوج کا بلا تنخوا سپائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی اپنی حثیت اور شناخت ہے،جسے کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔
ہندوستان نے منفی پراپیگنڈے کے زریعے کشمیریوں کی تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن مودی حکومت پوری دنیا میں رسوا ہو کر رہ گئی۔تحریک آزادی کشمیر اور لاکھوں شہدا کشمیر کے خون سے کسی کو غداری کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی ہاؤس جہالہ میں پارٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سابق امیدوار میجر لطیف خلیق، وائس چیئرمین راجہ ارشد خان،صدر راجہ سہراب ایڈوکیٹ،سیکرٹری جنرل عنصر شہزاد عباسی،سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف،انقلاب عباسی،راجہ جمیل اکبر،مظفر اقبال عباسی،قاری صیاد فاروقی،ممبر ضلع کونسل ناصر عباسی،صدور یونین کونسلز راجہ عبدالرحمن،راجہ سلیم خان،راجہ ماجد انور،راجہ سبطین مقصود،سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ساجد اقبال کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں پہنچائیں گے اور حلقہ غربی باغ کی 70 سالہ محرومیوں اور استحصال کا خاتمہ کریں گے۔ساجد اقبال کے ساتھ چلنے والے ہمارے سروں کا تاج ہیں۔
