قران کوپھیلانے کی دعوت رمضان تک محدود نہیں ہونی چاہیے

قران کو پھیلانے کی دعوت صرف رمضان تک محدود نہین ہونی چاہیئے ۔ دورہ قرآن کروانے والی مدرسات محض اساتذہ نہیں بلکہ مربی کا کردار ادا کر رہی ہین جو کہ قابل تحسین ہے۔عفت سجاد ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام دورہ قرآن کی مدرسات کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ماوا شادی ہال ایکسپریس وے میں کیا گیا، جس میں شہر بھر سے مدرسات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتیہ کلام سے کیا گیا،۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد نے دورہ قران کروانے والی مدرسات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مدرسات صرف اساتذہ نہیں بلکہ رہنما اور مربی ہیں۔قرآن کے پیغام کو عام کرنا اور نظام کی تبدیلی کے لئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی۔

تقریب کے دوران صفیہ جلیل، ارم سیف اور حبا ابراز نے دورۂ قرآن کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور “ہر دل تک قرآن” کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد عطیہ طیب نے قیمہ حمیرا طارق اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

محترمہ کلثوم سرور نے “فہم القرآن” کورس کا تعارف پیش کیا اور بتایا کہ اس کا آغاز 6 اپریل سے کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ضلع اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا کہ قرآن کا مقصد محض تلاوت نہیں بلکہ اسے عملی زندگی میں نافذ کرنا ہے، اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے منظم جدوجہد ناگزیر ہے۔

، شرکاء کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر چوڑیوں، مہندی اور کتب کے اسٹالز بھی لگائے گئے اور مدرسات میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.