لاہور،وزیراعظم کی داتادربارپرحاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

لاہور،وزیراعظم فیصل راٹھورکی داتادربارپرحاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

لاہور (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے لاہور میں حضرت سید علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعظم نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی ،آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک ،ترجمان وزیراعظم۔شوکت جاوید میر ،سٹاف آفیسر صاحبزادہ یونس اور پی آر او تجمل قریشی بھی موجود تھے ۔وزہراعظم۔ نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حضرت سید علی ہجویریؒ برصغیر میں اسلام کی اشاعت اور روحانی تعلیمات کے فروغ کی عظیم شخصیت تھے۔ ان کی تعلیمات محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے اپنے کردار اور عمل کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو اسلام کی روشنی سے منور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اولیاء اللہ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانا چاہیے تاکہ معاشرے میں بھائی چارے، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.