ڈڈیال،مہنگائی،لوڈشیڈنگ اورکرپشن کیخلاف احتجاجی دھرنا

ڈڈیال،مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خلاف احتجاجی دھرنا

ڈڈیال(تحصیل رپورٹور)جموں وکشمیر صدائے حق پارٹی نے خود ساختہ مصنوعی مہنگائی اور ایم ڈی اے دفتر کی ڈڈیال میں عدم منتقلی اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

تفصیلات کیمطابق ملک بھر کی طرح سب ڈویژن ڈڈیال میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو مصنوعی مہنگائی نےعوام کا جینا محال کیا ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل بے پناہ اضافہ نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے

جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء، کھانے پینے کی چیزیں، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں خود ساختہ مہنگائی نے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور عوام شدید ذہنی و مالی دباؤ کا شکار ہیں

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث عوامی غم و غصہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے

احتجاجی مظاہرہ میں عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے نے دھرنے کی شکل اختیار کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال کے دفتر باہر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے دھرنا مطالبات کے حل تک عیر معینہ مدت تک جاری رھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.