ہم جیتتے ہیں،ڈیل ہو یا نہ ہو،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ایران کو فوجی طور پر شکست دے دی ہے،ٹرمپ
نیویارک (انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، ڈیل ہوتی یا نہیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہونا یا نہ ہونا ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا، ’’چاہے کچھ بھی ہو، ہم جیتتے ہیں۔
ڈیل ہو یا نہ ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘ ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے امکان سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے چند آبی بارودی سرنگیں بچھائی تھیں، تاہم امریکا نے ان کے بحری اثاثوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم نے اس ملک کو مکمل طور پر شکست دی ہے، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
شاید وہ ڈیل کریں، شاید نہ کریں، اس سے فرق نہیں پڑتا، امریکا کے نقطہ نظر سے ہم جیت چکے ہیں۔‘‘ صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ’’بہت گہرے مذاکرات‘‘ جاری ہیں۔
