پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد(رازق بھٹی)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز چار شہروں میں ہو چکا،

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ میں 12 مئی سے 21 جون تک 45 تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کو گولڈ اور سلور ٹائرز میں تقسیم کر دیا گیا، گولڈ ٹورنامنٹ میں 14 جبکہ سلور ٹورنامنٹ میں 10 ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور کا آغاز 18 مئی سے ہوگا،پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کی فائنلسٹ ٹیمیں آنے والے ڈومیسٹک سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس اور پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کی اہل ہوں گی
گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ میں پول اے میں ایشال ایسوسی ایٹس، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ایم آئی ٹی سلیوشنز، پی ایچ اے راولپنڈی، ریلویز، احمد گلاس اور کنگز مین اکیڈمی شامل
پول اے کے میچز ریلوے کرکٹ سٹیڈیم ہری پور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کے پول بی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، کنگز مین، ونگ 999 سپورٹس، غنی انسٹی ٹیوٹ، سردار گروپ، پورٹ قاسم اور وائٹل ٹی شامل پول بی کے میچز شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے

ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پول اے اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے پول بی کے میچز پاکستان میں ٹیپ میڈ اور بیرون ملک پی سی بی یوٹیوب چینل پر لائیو سٹریم کیے جائیں گے

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ،جبکہ رنرز اپ ٹیم پچیس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.