آبنائے ہرمز امریکا کے لیے قبرستان بن سکتی ہے، ایران

آبنائے ہرمز امریکا کے لیے قبرستان بن سکتی ہے، ایران

تہران (کشمیر ایکسپریس نیوز)ایران نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز امریکا کے لیے قبرستان بھی بن سکتی ہے۔ میڈیا کے مطابق کیپٹن سعید سیاح نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اگر عوام اور حکام حکم دیں تو آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی ایران کی اجازت کے بغیر نہیں گزر سکے گا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے کیپٹن نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ مکمل بحری جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی تاہم ایران نے اسمارٹ ناکا بندی نافذ کر رکھی ہے جب کہ غیر روایتی بحری جنگ کے لیے بھی مکمل تیاری ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اب آبنائے ہرمز کے ذریعے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل کی اجازت نہیں دے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کے مغربی حصے کی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ جبکہ مشرقی حصے کی نگرانی ایرانی بحریہ کر رہی ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہاز ایرانی مسلح افواج کی نگرانی میں سفر کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.